باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

 
0
273

باجوڑ ،فروری 19(ٹی این ایس):باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھاپا مارا تو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا فائرنگ سے مارا گیا۔

دونوں خودکش بمباروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بمبار خودکش حملہ کرنے کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار کی طرف جانے والے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی۔ ایک خود کش نے لیویز پر فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔خود کش بمباروں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔