ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی،سعودی عرب

 
0
329

ریاض،فروری 19(ٹی این ایس):سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خطے میں مسائل کا آغاز ایران میں 1979ء میں برپا شدہ خمینی انقلاب سے ہوا تھا۔ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے اپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ ایران نے دہشت گردوں کے متعدد دھڑوں کو تربیت دی ہے اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کو دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار کرانے کے لیے اپنا دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ایران نے سعودی عرب کے الخوبر ٹاورز پر بم حملے کرنے والے دہشت گردوں کو تربیت نہیں دی تھی؟عادل الجبیر کا کہنا تھاکہ اگرا یران یہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ ایک باضابطہ ریاست ایسا سلوک کیا جائے تو اس کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔