امریکامیں حزب اللہ کے تین افریقی سہولت کاروں پر فرد جرم عائد

 
0
314

واشنگٹن،فروری 19(ٹی این ایس):امریکی وزارت انصاف نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ڈورن طیاروں کے اسپیئر پارٹس فراہم کرنے اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ،عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حراست میں لیے گئے دو مشتبہ اسمگلر اور حزب اللہ کے سہولت کار آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ان کی شناخت اسامہ درویش حماد اور عصام درویش حماد کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ تیسرا ملزم سمیر احمد بیرو مفرور ہے۔ملزمان پر عاید کردہ فردم جرم میں امریکا کے خلاف سازش، دہشت گرد ملیشیاؤں بالخصوص حزب اللہ کو 2009ء سے 2013ء تک اسلحہ، ڈرون طیاروں کے اسپیئر پارٹس، ڈرون کے انجن اور نگرانی کے لیے ان کے مواصلاتی آلات فراہم کرنے جیسے الزامات عاید کئے گئے ہیں۔