سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

 
0
354

سوات ،اکتو بر31(ٹی این ایس): سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔