پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدید بنیادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ، سرتاج عزیز

 
0
439

 

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس) : ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی نوعیت کا کردار ادا کررہاہے ، پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدید بنیادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے ۔ پلاننگ کمیشن ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہورہے ہیں، موجودہ حکومت مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک ٹھوس پلان پر کام کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 193 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ۔ اجلاس میں مواصلاتی ڈویژن نے ڈیزائن ، ٹینڈرنگ کی مدد اور مالاکنڈ سرنگ منصوبے کی تعمیر کے لئے 17 ارب 78کروڑ 89 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا، نظر ثانی منصوبے میں 9.732 کلو میٹر روڈ ، 4 لین روڈ ، اور 2 ٹنل شامل ہیں جسے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس نے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔

اجلاس میں وزارت ریلوے نے گوادر میں کنٹینرز یارڈ سٹیشن اور کوسٹل ہائی وے سے بندرگاہ تک ریلوے لائن کے لئے زمین کے حصول کے لئے 5 ارب 99کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کا کو سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کیا ۔اجلاس میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجینسی کے لیے 6 بھاری اسلحہ بردار کشتیوں ( ویسلز) کی خریداری کے لئے 15 ارب 94 کروڑ 86 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گا جسے اجلاس نے منظور کیا گیا ہے۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کلی سرکار عبداللہ کی سیاہ ترین چوٹی تفتان بازار کی تعمیر اور کلی عبداللہ ارحیم سے ضلع چاغی تک سڑک کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ 97 لاکھ 57 ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس نے نا منظور کیا۔