جمہوریت اور شجر کاری دونوں کو پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ہارس ٹریڈنگ سے بینظیر نہیں ایان علی ہی خوش ہوسکتی ہیں، مشاہد اللہ

 
0
372

اسلام آباد مارچ 5 (ٹی این ایس) وفاقی وزیر موسمیاتی و تغیراتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے پیپلز پارٹی کے نئے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے والے بیان پر پیپلز پارٹی پر خوب لفظی گولہ باری کی، کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی اس عمل سے بھٹو نہیں ایان علی خوش ہوگی

موسمیاتی و تغیراتی تبدیلی کے وفاقی مشاہد اللہ خان نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر شجرکاری مہم کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم فروری کے مہینے میں شروع ہوتی ہے، پاکستان میں جمہوریت اور شجر کاری بڑی مشکل سے ہوتی ہے،

جمہوریت اور شجر کاری دونوں کو پانی دینی ہوتی ہے، انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں ہر گھر میں ایک ایک درخت لگائیں گے، جبکہ ابھی 5 ہزار گھروں میں اس حوالے سے اقدامات کئے، یہاں پر ہم نے 600 درخت لگائے ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا ہے تھا کہ اس سلسلے کو مزید بڑھانے کے لئے کوشش جاری ہے، جمہوریت کے درخت کو پانی دینے کی ضرورت ہے کاٹنے کے نہیں، پاکستانی قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام نواز شریف کے ساتھ جس طرح کھڑے ہیں جس کے مثال نہیں، سینٹ انتخابات بارے سوال پر کہا کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، سندھ اور کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، عمران خان کے اپنے لوگ کے پی کے میں بک گئے انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو بھٹو صاحب کی روح کا سوچنا چاہیے، مگر پیپلزپارٹی کی اس اقدام سے آیان علی خوش ہوگی محترمہ بے نظیر بھٹو نہیں،