پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،کراچی سے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

 
0
333

لاہور ،اکتو بر31(ٹی این ایس):پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،کراچی سے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777کراچی سے لاہور آ رہا تھا کہ لاہور ائیر پورٹ کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ۔جس کے باعث طیارے کو شدید نقصان پہنچا مگر پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777کو پرواز کے قابل ہو نے کے باعث گر اؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔