لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں نامعلوم غنڈوں نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا

 
0
530

پولیس  حسب روایت دونوں اطراف سے  پیسے بٹورنے کے بعد  معاملہ گول کرنا چاہتی ہے

لاہور، جون 20 (ٹی این ایس):  لاہور کے سبزہ زار علاقہ میں نامعلوم غنڈوں نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق  سونو نامی مذکورہ نوجوان جو جمیل ٹاؤن کا رہنے والا ہے   نے  تھانہ سبزہ زار میں درخواست دی ہے کہ اس  پر چند غنڈوں نے جملہ کردیا اور دوران مزاحمت اس پر شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اسکے سر ، ہونٹوں  اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں۔   متاثرہ نوجوان نے ٹی این ایس کو بتایا کہ  حملہ آور جو مسلح بھی تھے نے اسے قتل کرنے کی غرض سے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی وہ بچ گیا۔

اگرچہ پولیس  میڈیکل رپورٹ طلب کی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ پولیس  حسب روایت دونوں اطراف سے  پیسے بٹورنے کے بعد  معاملہ گول کرنا چاہتی ہے۔