الیکشن کمیشن کی طرف سے   عام انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر بیورو کریسی میں تبادلوں اور نئی تقرریوں کی منظوری

 
0
573

سندھ بلوچستان اور پنجاب میں بیسیوں اعلیٰ نتظامی اور پولیس افسران کی خدمات منتقل

اسلام آباد، جون 20 (ٹی این ایس):   الیکشن کمیشن آف  پاکستان نے   عام انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر بیورو کریسی میں تبادلوں اور نئی تقرریوں کی منظوری دیدی ہے ۔ اس ردوبدل کے نتیجہ میں سندھ کے 14 سیکریٹریز  6 کمشنر 33 ڈپٹی کمشنر اور 2 ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرلز  ، 14ڈپٹی انسپکٹر جنرلز   اور متعدد ایس پیز کی خدمات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری لسٹ کے مطابق  ہارون احمد خان  صوبہ کے سیکریٹری داخلہ کی  ذمہ داری لیں گے جبکہ  رفیق بروہو سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز، ڈاکٹر عثمان  چہار سیکریٹری  ہیلتھ، ایلیا شاہد سیکریٹری سکول ایجوکیشن، اقبال نفیس چئیرمین  انکوئری اینڈ انٹی کرپشن اشٹیبلشمنٹ، فضل اللہ پوچوہو سیکریٹری  کائیو سٹاک انیڈ فشریز، اور محمد رمضان اعوان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کی  ذمہ داری انجام دینگے۔

اقبال حسین درانی  اور عبدالوہاب  سومروکا   ریونیو بورڈ میں  سینئر ممبر اور ممبر کے بطور تقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر آفتاب پٹھان  کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ اور ایڈیشنل آئی جی کرائم   احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفئیر کی اضافی  ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں 3 سیکریٹریز 6 کمشنر، 33 ڈپٹی کمشنرز،43 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ  پولیس کے 15 ڈپٹی انسپکٹر جنرلز 33 دیگر پولیس افسران جن میں ایس ڈی پی اوز،  اور ڈی ایس پیز شامل ہیں کو تبدیل کر کے انکی خدمات منتقل کر دی گئی ہیں۔

پنجاب میں بھی بہت بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کر تے ہوئے درجنوں کی تعداد میں  پولیس اور سول بیوروکریٹس  کی تبدیلیا ں اور نئی تقرریاں کی گئیں ہیں۔ ان میں 18 مختلف عہدوں کے حامل انتظامی افسران کو ڈی سیز،3 ڈی پی اوز، 4 ایس ایس پیز 2 ایڈیشنل ایس پیز ایک اے آئی جی  او ر ایک سی ٹی ڈی کو ڈی پی اوز،  8 افسران بشمول ایک آر پی او اور ایک سی پی او کو  ڈی آئی جیز  کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔  نئی صورتحال میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی نئی تعیناتیاں کچھ اسطرح کئی گئی ہیں:-

محمد جہانزیب انورکوجہلم،آصف طفیل راولپنڈی،کپیٹن (ر) محمد انوار الحق لاہور،شوکت علی جھنگ،مظفر خان سرگودھا،قیصر سلیم مظفر گڑھ،فلائٹ لیفٹینیٹ عمران قریشی کو اٹک،عدنان ارشد اولکھ  حافظ آباد،طاہر وٹو سیالکوٹ،ذیشان جاوید ناروال،مہتاب وسیم منڈی بہاٶالدین،رفاقت علی لیہ،عثمان علی۔چکوال،عامر عتیق بھکر،مدثر ریاض ملک ملتان،عرفان علی خان وہاڑی،نعمان یوسف پاکپتن،رضوان نذیر اوکاڑہ،جمیل احمد جمیل رحیم یار خان،کپٹین (ر) وقر رشید قصور،محمد اظہر حیات شیخوپورہ،ڈاکڑ شعیب وڑایچ گوجرانوالہ،زاہد اقبال اعوان میانوالی،علی اکبر بھٹی ڈی جی خان،ثاقب علی عطیل لودھراں،اللہ دتہ وڑایچ راجن پور،محمد اشفاق احمد خانیوال،ندیم عباس بھنگو خوشاب،محمد ایوب خان بہالپور،سائیں اللہ دتہ خالد بہاولنگر،توصیف دلشاد کاہٹانہ گجرات،منظور احمد ننکانہ صاحب،غلام صغیر شاہد چینوٹ،احمد خاور شہزاداور سائرہ عمر  کو ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر تعنیات کیا گیا۔

راولپنڈی کی سطح پر ان تبدیلیوں کے تحت ایس پی پوٹھوہارسید علی کو تبدیل کر کے ساجد حسین کھوکھرمقررکر دیا گیا۔ محمد عاصم ایس پی راول ٹاون،علی رضا ایس پی صدر تعینات جبکہ آصف طفیل کوڈپٹی کمشنرراولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران یعقوب کو ایس ایس پی راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔آر پی اوراولپنڈی فخرسلطان راجہ اورایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کو بھی تبدیل کردیا گیا۔