وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاعوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام، صوبے کے عوام کو اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ

 
0
318

لاہور جولائی 02 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراء کیا جائے گا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور24کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔ کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے۔ عوام نئے نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔  کاشتکاروں کیلئے قرضے کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔ پہلے کاشتکار کوقرضے کیلئے کئی بار بینک اوراراضی سینٹر کے چکر لگانے کی زحمت کرنا پڑتی تھی۔

نئے نظام کے تحت کاشتکار کو قرضے کی فراہمی تین دن میں یقینی بنائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت مانیٹرنگ کا مو ثر میکانزم بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کی دستاویزات کے اجراء کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس اقدام سے عوام کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی۔ نئے پاکستان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ تھارٹی،سٹیٹ بینک کے نمائندے اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔