کراچی نومبر 25(ٹی این ایس): ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے رینجرزکوہدایات جاری کردی ہیں، کسی کوبھی شہریوں کی املاک کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،شہری کو پرامن رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ محمد سعید نے شہریوں کوپرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی کوشہریوں کی املاک کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔رینجرزکوکراچی کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔رینجرزپولیس کے ساتھ ملکرشہرکی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ ڈی جی رینجرزنے مزید کہاکہ شہری پرامن رہیں رینجرزکوسڑکوں پرآنے کاحکم دے دیا ہے۔
واضح رہے سکیورٹی فورسز نے آج فیض آباد دھرنا ختم کروانے کیلئے آپریشن کیا۔جس میں اب تک 200سے زائد افراد زخمی جن میں 90پولیس اور ایف سی اہلکار شامل ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکارشہید بھی ہوگیا ہے۔ ابھی تک پولیس اور دھرنے والوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ فیض آباد دھرنے کے شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔کراچی کے مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔













