عمرکوٹ نومبر 25 (ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو اور رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ اور ضلعی چیرمین و اراکین اسمبلی کی ملاقات۔ عمرکوٹ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سندھ حکومت جلد ایک جامع پیکیج دیگی۔ آصف علی زرداری کی رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ اور خالد سراج سومرو کو یقین دہانی خالد سراج نے آصف علی زرداری کو عمرکوٹ کے مسائل سے آگاہ کیا
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ اور میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیئرمین خالد سراج سومرو سمیت عمرکوٹ کے اراکین اسمبلی ضلعی چیرمین نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اس موقع پر خالد سومرو نے آصف علی زرداری کو عمرکوٹ سٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور عمرکوٹ کی ترقی اور خوشحالی کے عمرکوٹ کیلئے ایک جامع پیکیج دینے کا مطالبہ کیا جس پر پی پی کو چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کو عمر کوٹ کی ترقی کیلئے عمر کوٹ میونسپل کمیٹی کو خصوصی پیکیج دیا جائے۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے آصف علی زرداری کو ضلع عمرکوٹ کے مسائل سے آگاہ کیا میونسپل چیرمین خالدسراج سومرو نے پیپلزپارٹی کے کو چیرمین کو عمرکوٹ سٹی میں جاری منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا اس موقع آصف علی زرداری نے خالد سراج سومرو کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ غریبوں کے مسائل کے حل کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے عوامی مفاد میں اسکمیں تیار کی جائے میونسپل چیرمین نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے بتایا کہ ھم نے عمرکوٹ ضلع کے تمام ضروری مسائل اور تنظیمی صورتحال اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا میونسپل چیئرمین عمرکوٹ خالد
سراج سومرو نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ نے تقریبا 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے فلٹریشن پلانٹ سے عمرکوٹ کے شہریوں کو ابتدائی طور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گی ہے ہماری کوشش ہے کہ عمرکوٹ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کریں خالد سراج سومرو نے کہا کہ انشااللہ عوام کی بھرپور خدمت کا سلسلہ جاری رکھے جائے گااور بہت جلد پارٹی چیرمین بلاول بھٹو عمرکوٹ کا دورہ کرینگے اور عمرکوٹ کی ترقی وخوشحالی کیلیے ایک جامع پیکج منظور کرایا جائے گا ۔













