یاسمین راشد کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ

 
0
379

میرے دورے کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے،مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتیں دینا ان کاحق ہے: گفتگو

لاہور ، ستمبر 01 (ٹی این ایس):صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا اور وارڈز میں طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے اچانک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اورہسپتال کی صفائی ،وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میرے دورے کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے،مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتیں دینا ان کاحق ہے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر فوری ایکشن ہوگا۔