سعودیہ نے گذشتہ 36ماہ کے دوران نئے ویزے 65فیصد کم جاری کئے

 
0
385

ریاض ، ستمبر 01 (ٹی این ایس):سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے گذشتہ 36ماہ کے دوران نئے ویزے 65فیصد کم جاری کئے۔ سب سے زیادہ ویزے ریاض اور مکہ مکرمہ کے لئے جاری کئے گئے جبکہ شمالی حدود ریجن اور باحہ کے حصے میں سب سے کم ویزے آئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ 36مہینوں کے دوران نئے ویزوں کے اجرا میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔2015 کے مقابلے میں 2017 کے دوران نئے ویزے 65فیصد اور 2016کے مقابلے میں 51فیصد کم جاری کئے گئے۔ 2017 میں7 لاکھ18 ہزار 835، 2016 کے دوران14لاکھ3ہزار713اور 2015کے دوران 20لاکھ31ہزار291ویزے جاری کئے گئے۔2017 کے دوران کھیتی باڑی، جنگلات، شکار اور ماہی گیری کیلئے 46630، کانوں، گیس، پیٹرول نکالنے کے کاموں اور پتھر کاٹنے کے لئے 672، امدادی صنعتوں کیلئے 41575، بجلی ، گیس اور پانی کیلئے 180، تعمیرات کے لئے 323611، ریٹیل اور تھوک کے کاروبار کیلئے 46424 ویزے جاری کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق2017 کے دوران سب سے کم ویزے شمالی حدود اور الباحہ کیلئے جاری کئے گئے۔ ان کی تعداد 2698 تھی۔ علاوہ ازیں الجوف ، حائل، تبوک، قصیم، ریاض،، مدینہ، شرقیہ، مکہ مکرمہ ، عسیر ، نجران ، باحہ اور جازان کیلئے ویزے جاری کئے گئے۔ سب سے زیادہ ویزے ریاض ریجن کیلئے جاری ہوئے انکی تعداد 339962 ریکارڈ کی گئی۔