لندن:نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان جزوی تصادم، تلخ جملوں ، نعروں کا تبادلہ

 
0
371

لندن ، جولائی 10 (ٹی این ایس): لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے 10کارکنوں نے احتجاج کیا تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے ،پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ،اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ۔کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی ۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی تھی ۔