صادق سنجرانی  کامہمند ،دیامربھاشا ڈیم کیلیے15 لاکھ روپے دینے کا اعلان

 
0
302

اسلام آباد، جولائی 10 (ٹی این ایس): قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھاشادیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک میں واٹرایمرجنسی کا نفاذ لازمی ہوگیا ہے،پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے ، بھاشادیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔صادق سنجرانی نے مہمند ،دیامربھاشا ڈیم کیلیے15 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔