پشاور، جولائی 09 (ٹی این ایس): عاطف رحمان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی ہدایت پر EIB-1 پشاور کی منشیات سمگلرز کے خلاف کامیاب کاروائی۔
سیدنوید جمال پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے زیرِ نگرانیEIB-1 پشاور کےانچارج انسپکٹر شیر محمد خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر حضرت علی ، نے بمعہ کانسٹیبل حامد اور عارف خان خفیہ اطلاع پر پشاور میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ سوزوکی کیری گاڑی سے 5kg چرس برآمد کی ، ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات قانون کی دفعہ 9CCNSA تحت تھانہ غربی پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔