محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کا وعدہ

 
0
378

کراچی، جولائی 09 (ٹی این ایس):  چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمقام میونسپل کمشنر کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں محکمہ سنیٹیشن کے ڈرائیورز سے میٹنگ کے دوران کیا ڈرائیورز نے اپنے تحفظات سے چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1992 سے اب تک ڈرائیورز کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی اوور ٹائم بندہے اعزازیہ بھی نہیں مل رہا ہے میڈیکل کی بھی کوئی خاص سہولت حاصل نہیں ہے جو ڈرائیورز سالڈ ویسٹ کیلئے کام کررہے ہیں وہ تشویش میں مبتلا ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے واجبات کی ادائیگی کہا ں سے ہوگی ،اس موقع پر چیئرمین نے ڈرائیورز کو یقینی دیہانی کراتے ہوئے کہا ان کے تحفظات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی چیئرمین نے میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر اوو ر ٹائم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے عید الاضحی پر ڈیوٹی دینے والے ڈرائیورز کو اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے بھی فوری اقدامات کیئے جائیں جبکہ اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔