حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا: ذرائع
تنگوانی ، جولائی 09 (ٹی این ایس): کشمور کے قریب قومی شاہرہ پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک خاتوں جان بحق اور 15سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ کشمور کے مقام پر حادثہ سے دوچار ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور رسکیو عملے نے پہنچ کر زخمیوں جن میں کواتین اور بچے شامل ہیں کو کشمور ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انھیں رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے حادثہ میں جان بحق ہوئی خاتون کی شناخت روبینہ بی بی جبکہ بعض زخمیوں کی شناخت محمد طارق ۔ شبانہ بی بی ، رگھوں خان وغہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔