اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

 
0
887

آئر لینڈ ،اکتو بر25(ٹی این ایس): اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئر لینڈ میں مقیم ادارہ میراکی والدہ سیدہ زہرہ اور انکی بہن شائستہ عباس نے صدر پی ٹی آئی آئر لینڈ امتیاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اس موقع پر سیدہ زہرہ اور شائستہ عباس نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو ملکی حالات بہتر کر کے پاکستان میں خوشحالی، امن میرٹ کی بالادستی قائم کرینگے۔ نواز شریف اور زرداری کرپٹ حکمران ہیں جو اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں عمران خان قومی ہیرو ہیں اور پاکستان میں تبدیلی انکی قیادت میں آئے گی۔