مریم نوازکلثوم نوازکی جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں ,شیخ رشید

 
0
316

ملتان ،اکتو بر25(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے 25ایم این ایزسیٹی کے انتظارمیں ہیں،لگتا شاہدخاقان عباسی آئندہ ملک اورن لیگ کی قیادت کریں گے،مریم نوازکلثوم نوازکی جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔انہوں نے آج ایم این اے جمشید دستی کے ہمراہ ملتا ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے 40سال حکومت میں رہے لیکن متبادل قیادت پیدانہیں ہونے دی۔

جمہوریت کیخلاف سب سے بڑے پانچ خاندان ہیں۔ہم کرپٹ سیاستدانوں کااحتساب چاہتے ہیں۔نااہل ہونے کے بعدبھی شہبازشریف کوپارٹی صدربننے کاموقع نہیں دیا۔شیخ رشید نے کہاکہ لگتا شاہدخاقان عباسی آئندہ ملک اورن لیگ کی قیادت کریں گے۔نوازشریف کے دباؤکی وجہ سے شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈارکو ساتھ لے کرچل رہے ہیں۔لیکن اسحاق ڈارنے عملی طورپروزارت خزانہ چھوڑدی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرحدیبیہ کیس کافیصلہ ہوگیاتون لیگ کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے 25ایم اینزسیٹی کے انتظارمیں ہیں۔نوازشریف نے اتنابڑافقدان پیداکردیاہے کہ ن لیگ چھوڑنے والے 70سے 80ایم این ایزبھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔قوم کیلئے وقت آگیاہے کہ پاکستان بچانے کیلئے باہرنکلیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کوبے وقوف بنایاجارہاہے۔مریم نوازکلثوم نوازکی جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔کلثوم نوازقابل احترام ہیں۔ساری تباہی کاباعث مریم نوازہیں۔