شریف خاندان اب پاکستان کی سیاست سےناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی،جہانگیر ترین

 
0
524

ملتان اپریل 21(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکے پارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جوبھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کےبغیرہوگی،شریف خاندان اب ناک آؤٹ ہوگیاہے، شریف خاندان عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، شریف خاندان کیخلاف ثبوت زیادہ ہیں اب چھوٹابھی جائے گا، عدالت جوبھی فیصلہ کرےگی اڈیالہ جیل وہ ہی جائے گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کاصوبہ کوئی پارٹی بنائےگی تووہ پی ٹی آئی ہی ہوگی، جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، علاقے کی عوام اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لےیہ منشورکاحصہ ہے، آئینی طر یقہ کار اپنایا جائے گا، صوبہ بننے سے اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی، 70 سال سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کودور کرنےکاوقت آگیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 29اپریل کومینارپاکستان میں جلسہ تمام ریکارڈ توڑدےگا، پہلی دفعہ کسی پارٹی نےایم پی ایزکوپارٹی سےنکالا، کمیٹی بنادی گئی ہے، وہ ایم پی ایزسےمتعلق حتمی فیصلہ کرے گی، نجاب ، کے پی اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، علی ترین محنت کرکےپارٹی میں خودجگہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیخلاف بیان کی مذمت کرتاہوں، میرےخلاف فیصلہ تکنیکی فیصلہ ہے، میراکیس مضبوط ہے، پر امید ہوں نا اہلی ختم ہوگی ، نواز شریف اورمیرے خلاف فیصلے میں بڑا فرق ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نےایک ووٹ بھی نہیں خریدایہ ہماری پالیسی نہیں، ووٹ بیچنےکاسلسلہ ختم نہ ہواتونظام میں بہتری نہیں آئےگی، فوزیہ قصوری نے سینیٹر نہ بننے پرپارٹی چھوڑی، چوہدری سرور نے ایک ووٹ بھی نہیں خریدا۔