عوام ان لوگوں سے با خبر رہیں جو ووٹ یہاں سے لیتے ہیں اور سوتے ایف 6 اور بنی گالہ میں ہیں،حنیف عباسی

 
0
366

راولپنڈی اپریل 21(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس یورالجی انسٹیٹیوٹ بنانے کے لیے کوئی سول سوسائٹی یا ادارہ نہیں آیا.پانچ سال بعد ووٹ لینے کے لیے امیدوار ووٹروں کی منت کر رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میری دوائی نہیں بکتی نا میری فارمیسی ہے.عوام ان لوگوں سے با خبر رہے جو ووٹ یہاں سے لیتے ہیں اور سوتے ایف 6 اور بنی گالہ میں ہیں۔اسلام آباد کے پوش علاقہ میں رہتے ہیں اور پیچھے لال حویلی لکھتے ہیں۔