کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے،شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں:آئی ایس پی آر

 
0
386

راولپنڈی جولائی 19(ٹی این ایس)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے،شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں جبکہ تصدیق شدہ خبرکے لئے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں،اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے،آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے۔آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں اورجعلی خبروں سے خود کو بچائیں،مستقبل میں تصدیق شدہ خبرکےلئے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش میں ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ مختلف شہروں سے متعلق تھریٹ الرٹس ہیں۔