انتخابی مہم میں نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

 
0
398

اسلام آباد جولائی 19(ٹی این ایس) انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔