قندیل بلوچ قتل کیس،واردات میں استعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرارشتے دارہے،مفتی عبدالقوی

 
0
413

ملتان ،نو مبر 01(ٹی این ایس):قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے اعتراف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرارشتے دارہیں۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے اعتراف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کارکامالک اورڈرائیورمیرارشتے دارہیں۔مفتی عبدالقوی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق ڈرائیورعبدالباسط کے دادا اور میرے دادا خالہ زاد بھائی ہیں۔عبدالباسط کی کارقتل کے دوران مرکزی ملزمان وسیم اورحق نواز نےاستعمال کی تھی۔جبکہ جس مکان میں قندیل بلوچ کو قتل کیا گیا وہ بھی انکے ذاتی دوست کا ہی ہے۔