نواز شریف ریفرنسزکا معاملہ،نواز شریف کی جانب سے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع

 
0
507

اسلام آباد ،نو مبر01(ٹی این ایس):نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی تھی ۔عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کو حکم دیا تھا کہ وہ تینوں ریفرنسز میں دائر ہونے والے فرد جرم کی کاپیاں عدالت میں جمع کروائیں ۔عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ملزمان کی جانب سے کی جانب سے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔