ملتان، لڑکی زیادتی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

 
0
929

ملتان 1اگست (ٹی این ایس) ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی.زیادتی پنچایت کے حکم پرکی گئی.ایف آئی آر کٹنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان نے پنچایت زیادتی کیس کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق زیادتی کی شکار بچی کی والدہ نے 20جولائی کو تھانے میں درخواست دائر کی اور اسی روز مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کٹنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ زیادتی پنچایت کے حکم پرکی گئی، جس کے بعد واقعہ میں مجموعی طور پر تین مقدمات کا اندراج کیاگیا۔ پہلا کیس ملزم اشفاق رفیق اور حمید سوہنا کے خلاف درج کیاگیا جب کہ دوسری ایف آئی آر سب سے پہلے زیادتی کرنے والے شخص عمر وڈا کے خلاف 25جولائی کودرج کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کیس میں اب تک 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا 7روز کے اندر چالان جمع کرایا جائے گا جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔