ریسکیو1122راولپنڈی نے12ٹریفک حادثات میں14ا فرادکو ریسکیو کیا

 
0
508

راولپنڈی اگست 1(ٹی این ایس)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر12روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں14افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں04افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں08ڈرائیور،05مسافراور01پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں11مرد اور 03عورتیں شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں01افراد کی اوسط عمر18سال سے کم، 09افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،03افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان اور01 فرد کی اوسط عمر 60سال سے زیا دہ ہے۔