بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار پر10ہزار مربع فٹ پرچم لہرادیا گیا

 
0
1643

 

کراچی اگست 1(ٹی این ایس )بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار پر 10ہزار مربع فٹ پرچم لہرادیا گیا ، یہ پاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پر لہرایاجانے والا پرچم سب سے بڑا ہلالی پرچم ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزارقائد پرپاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پرلہرائے جانے والے بڑے سائز کے سبزہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ پرچم سازکمپنی کے مطابق پرچم کا سائز 10 ہزار مربع فٹ ہے، بھارتی ترنگے سے بڑا لہرائے جانے والا پرچم تیار کیا گیا ہے جو بھارت کے ترنگے کے جواب میں بنایا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ہے جہاں تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کردیا جس کی وجہ سے ریاستی حکام کو جھنڈا وہاں سے ہٹانا پڑا۔