ڈی آئی جی ریپڈ ریسپانس فورس سندھ کی زیر صدارت نان سی پیک چائنیز باشندگان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

 
0
350

 

کراچی اگست1 (ٹی این ایس )ڈی آئی جی ریپڈ ریسپانس فورس سندھ ڈاکٹرامین یوسف زئی کی ذیر صدارت نان سی پیک چائنیز باشندگان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔۔اجلاس میں انہوں نے نان سی پیک منصوبوں سے وابستہ چائنا باشندگان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چائنا کے قونصلر اتاشی زیوڈانگ(XUE DONG) کے علاوہ نان سی پیک منصوبوں سے وابستہ چائنیز نمائندگان/ اسٹیک ہولڈرزاورتاجربرادری پر مشتمل تقریباً 80افراد کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل اور اسپیشل برانچ سندھ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی آرآرایف(RRF) سندھ نے صوبے میں نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے چائنیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مرتب کردہ اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر( ایس او پیSOP) میں پولیس ترجیحات کا تفصیلی احاطہ کیا اور اجلاس میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے پولیس سے ہرممکن تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جاری نان سی پیک پروجیکٹس سے چائنیز ماہرین/باشندگان کی ایک کثیر تعداد وابستہ ہے اور ملک کے دیگر صوبوں میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور واقعات کے تناظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ قونصلیٹ جنرل چائناصوبے میں نان سی پیک منصوبوں کے لئے چائنیز باشندگان کی آمد روانگی سمیت انکی صوبے میں موومنٹ اور رہائشی مقامات سے متعلقہ پولیس کو باقاعدہ ناصرف آگاہ کریں بلکہ اس حوالے سے انکے اسپانسرز کو بھی پابند کریں۔انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ جنرل چائنا اور چائنیز باشندگان کے اسپانسرز نان سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کے سپروائزری ودیگر افسران کے رابطہ نمبروں پر مشتمل فہرست کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ایسی ہی ایک فہرست متعلقہ پولیس کو بھی فراہم کریں جس میں اسپانسرز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اورنان سی پیک پرو جیکٹس سے وابستہ چائنیز کے رابطہ نمبروں کابھی احاطہ کیا گیا ہو۔نہوں نے ایس او پی کے ضروری امورکی تفصیلات کے تحت کہا کہ اسپانسرز ہر پروجیکٹ/سائٹ کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کریں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ کمپنیز پر اپنے چائنیز مہمانوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہوگی۔قیام کے مقامات کا تعین سیکیورٹی حالات اور مقامی پولیس کی مشاورت سے کیا جائے ۔لوکل اسٹاف/لیبر کے جملہ کوائف بھی پولیس کو فراہم کئے جائیں گے ۔چائنیزباشندگان کا ڈیٹا ہفتہ وار بنیاد پر اپ ڈیٹ کریگا اور پولیس کو فراہم کریگا۔تبدیلی ایڈریس کے ساتھ ساتھ چائنیز کی موومنٹ سے بھی پولیس کو آگاہ کریگا۔سیکیورٹی صورتحال اور ایس او پی پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے حوالے سے چائنیز کو آگاہی دیگا۔ڈی آئی جی آرآرایف نے اجلاس میں کہا کہ سندھ پولیس نان سی پیک اور سی پیک منصوبوں سے وابستہ چائنا باشندگان/ماہرین کی سیکیورٹی کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنانیکے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کو باقاعدہ بریفنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے پاک چین دوستی زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کا سلوگن بھی پیش کیا۔