ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ جامشورو کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا

 
0
865

جامشورو اگست1(ٹی این ایس ):ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ جامشورو کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت نیشنل پروگرام کے ڈاکٹر محمد حفیظ آرائیں،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد انڈ،ایم ایس سول اسپتال کوٹری سکندر کولاچی سمیت خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سول اسپتال کوٹری سے اسٹیشن چوک تک نکالی گئی ریلی نے شرکاء نے آگاہی مہم کے حوالے سے ہاتھوں میں پینا فلیکس بھی اٹھائے ہوئے تھے ریلی کے اختتام پرمزکورہ افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا جا رہا ہے جو پانچ اگست تک جاری رہے گا جس میں ضلع بھر کی پانچ سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکر اور ہیلتھ سپر وائزر ضلع بھر کی سات لاکھ 93ہزار 656پاپولیشن میں نیشنل پروگرام کے تحت معلومات اور 4لاکھ 62ہزار 135خواتین و بچوں کو ویکسین سمیت ٹی ٹی ون اور ٹی ٹی ٹو کے ٹیکے لگائے جائے گے ،دو سے پانچ سالہ بچے جن کی تعداد 43ہزار 632کے قریب ہیں انہیں بھی ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئے گے ،جبکہ اس موقع پر940 حملہ خواتین کو پیٹ کے کیڑے کی دوائی بھی دی جائے گئی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی چار ہزار 881خواتین کو بھی پیٹ کے کیڑوں کی ادویات دی جائے گئی اور دو ہزار 880معلوماتی پروگرام اور لکٹریچرز بھی تقسیم کئے جائے گے انہوں نے کہا کہ حملہ خواتین اور بچوں کی صحت کے حوالے سے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔