کراچی ،پولیس کی کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار

 
0
363

کراچی اگست 1(ٹی این ایس )کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔اس ضمن میں ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے بتایاکہ مومن آباد ، پیرآباد اورنگی ٹاون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، ڈکیت اور مفرور ملزمان شامل ہیں جبکہ سائٹ بی، گزری اور کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔