محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی جانب سے کراچی شہر کو خوبصورت اور مستحکم بنانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد جاری

 
0
567

کراچی 20 نومبر 2021 (ٹی این ایس): محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی جانب سے کراچی شہر کو خوبصورت اور مستحکم بنانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کا عمل جاری ہے اسی وژن کے حوالہ سے بلدیہ غربی میں Clickکے اشتراک عمل سے رحمن بابا اسٹیڈیم کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کے آغاز کیلئے رحمن بابا اسٹیڈیم پر ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تعارفی اجلاس میں CLICK کی جا نب سے محترمہ ہماہالیپوٹہ اور بلدیہ غربی کی جانب سے( S.E) طارق مغل نے نمایندگی کی (XEN)حسن شیخ کنسلٹینٹ سید بابر علی اور وقاص اقبال نے شرکت کی اور موقع پر موجود اہل محلہ سے تعمیراتی امور کے حوالہ سے گفتگوکی گئ اور عوام سے مشاورت کی رحمان بابا اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالہ سے عوام کی جانب سے موصولہ تجاویز زیر غور آئیں جسمیں لیڈیز واکنگ ٹریک اور لائٹس کی فراہمی اور تنصیب کی تجویض کو منصوبہ میں شامل کئے جانے پر اتفاق کیاگیا اور تمام امور اہل علاقہ کی مشاورت سے انجام دینے کا فیصلہ لیا گیا اہل علاقہ نےCLICKاور بلدیہ غربی کی جانب سے کسی بھی تعمیر ومرمت اور بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے حوالہ سے علاقائی باشندوں کی مشاورت کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی میٹنگ ہمارے لیے بلکل نیا تجربہ ہے آج آپ سے مل کر اور علاقائی نوجوان اور بچوں کو ان کی مرضی کےن مطابق صحت مند سرگرمیوں میں انہیں بھی حصہ ڈالنے کا موقع میسر آیا اس عمل پر محکمہ بلدیات /CLICK کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے تعارفی اجلاس کا انعقاد،CLICKاور (DMC( West کے تعاون سے منعقد کیا گیا اجلاس میں علاقہ میں رہائش پذیر سینئر وجونیئر کھلاڑیوں اور رہائشپزیرافراد نے بھرپور شرکت کی اور اس تعارفی ومشاورتی عمل کو خوش آئند اقدام قرار دیا