آمدہ بلدیاتی الیکشن ضلع ہری پور چیئرمین تحصیل ناظم کے لئے بابائے بلدیات یوسف ایوب خان نے اخترنواز خان سابق ضلعی ناظم ہری پور کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی،

 
0
539

ہری پور 20 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ضلع ہری پور کےمضبوط جنبے دھڑوں نے یوسف ایوب خان کے امیدوار کے لیے یوسف ایوب خان کے ہاتھ اپنی ووٹ اور سپورٹ کی طاقت سے مضبوط کرنے کا عندیہ دے دیا،ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک رضوان چوہان نے کہا،میں بھی یوسف ایوب خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے،تحصیل چیئرمین کے لئے اخترنواز خان سابق ضلع ناظم ہری پور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، ملک رضوان چوہان نے کہا،ضلع ہری پور کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے یوسف ایوب خان نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایا تکمیل کیے،مزید کروڑوں روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے