خانپور 20 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر خانپور محمد فہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل خان پور میں کسی بھی جگہ گنے کے کاشتکاروں کو کوئی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے انتظامیہ نے مڈل مین اور غیر قانونی کنڈے قائم کرنے والے افراد کے خاتمہ کے لئے گنے کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے شاہراہ پاکستان پر کوئٹہ ہوٹل کے قریب ایک چیکنگ پوائینٹ قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 22 ویلر ٹریلرز کے ذریعے مڈل مین غیر قانونی کنڈے کے مالکان اور بروکرز کسانوں سے سستے داموں گنا خرید کر شوگر ملوں کو روانہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج حمزہ شوگر ملز جیٹھہ بھٹہ نے گنے کا فی من ریٹ 248 روپے مقرر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایت کے مطابق ایسے افراد اپنی رجسٹریشن کرائیں جو گنے کی خریدو فروخت اور کنڈے قائم کاکام کرتےہیں تاکہ جنرل سیلز ٹیکس حکومتی خزانہ میں جائے انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی پابندی نہیں وہ اپنا گنا رحیم یارخان سمیت پاکستان کی جس شوگر ملز میں لے کر جائیں ان پر کوئی حد بندی نہیں ہے تاہم اس کی اڑ میں مڈل مین اور بروکرزاور غیر قانونی کنڈے چلانے والے خود سامنے آنے کی بجائے مختلف افراد کو سامنے لاکر سڑک بلاک سمیت سوشل میڈیا پر غلط پروپگنڈہ کروانے میں مصروف ہیں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کے مطابق کام کو یقینی بنائیں