چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے خانپور میں پیش آنے والے واقع کا سخت نوٹس لے لیا

 
0
8654

اسلام آباد مارچ 29 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے خانپور میں پیش آنے والے واقع کا سخت نوٹس لے لیا جس میں 7 سالہ عمر کیساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 سالہ معصوم بچے کے گلے میں پھندا دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پہلے سے ننھی بچی فریال کا کیس بھی زیر التواء ہے۔  3 سالہ فریال کو 3 ماہ پہے حویلیاں میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جسکا کمیٹی نے نوٹس لیا تھا۔   خیبرپختونخوا پولیس اب تک فریال کیس کے مجرم کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔  گزشتہ اجلاس میں ہدایات جاری کی تھیں کہ فریال کا قاتل نہ پکڑا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ  3سالہ فریال اور 7 سالہ عمر  کے درندہ صفت قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، دونوں واقعات خیبرپختونخوا پولیس کیلئے چیلنج ہیں، ناکامی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انھوں نے سختی سے ہدایات دیں کہ  آئی جی پولیس اور ہوم سیکٹری خیبرپختونخوا ایک ہفتے کے اندر اندر 7 سالہ عمر کے کیس کی رپورٹ  کمیٹی کے سامنے پیش کرے،  اگر خیبرپختونخوا پولیس فریال کے قاتلوں کو گرفتار کرتی تو آج دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  زینب کے قاتل کیطرح معصوم فریال اور عمر کے قاتلوں کو بھی انجام تک  پہنچانے میں کمیٹی کیس کی پیروی کرے گی