غریب محنت کش ملازم پر ظالم مالک چوہدری ندیم کا تشدد، ظالم مالک نے پی وی سی پلاسٹک پائپ سے مار مار کر سارے جسم پر نیل ڈال دئیے اور انگلی بھی توڑ دی

 
0
743

خان پور نومبر 08 (ٹی این ایس): غریب محنت کش ملازم پر ظالم مالک چوہدری ندیم کا تشدد، غریب ملازم کو ڈیوٹی چھوڑ کر رفع حاجت کیلئے جانا مہنگا پڑ گیا۔ ظالم مالک نے پی وی سی پلاسٹک پائپ سے مار مار کر سارے جسم پر نیل ڈال دئیے۔ پائپ لگنے سے مزدور کی انگلی توڑ دی۔ بااثر چوہدری کے اثر رسوخ کی وجہ سے ڈاکٹر نے تین دن سے ایکسرے کرنے کے باوجود سرٹیفکٹ نہیں دیا۔ غریب ملازم کا کہنا ہے کہ میرا سیٹھ اکثر غریب لوگوں اور ملازمین پر تشدد کرتا ہے مگر اپنے بھائیوں اور کزن چوہدری اعجاز شفیع کی وجہ سے ہمیشہ بچ جاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے ظالم شخص سے لوگوں کو بچایا جائے اور اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Owner: Ch. Nadeem