اسلام آباد نومبر 09 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ، اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بلڈنگ بائی لاز اور ریگولیشنز کے موثر نفاذ کے لئے مہم جاری ہے۔
اس مہم کے نتیجے میں ، 1100 سے زائد عمارتوں کے منصوبے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ II ، سی ڈی اے کو منظوری کے لئے پیش کیے گئے تھے اور ان میں سے 965 عمارتوں کے پلان کی منظوری دی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے رہائشی عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری دی جارہی ہے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں ، تجارتی عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری بلڈنگ بائی لاز اور ریگولیشنز کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد کی جا ئے گی ، جسے وفاقی کابینہ نے وفاقی کمیشن برائے ماسٹر پلان ریوو کی سفارشات پر منظوری کیا ہے۔ اس طرح ، سیکٹر ای 11 میں عمارتوں کے مالکان کو ان کے نان کنفرم نگ استمال/ خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مکینوں نے نجی ہاؤسنگ میں ان بلڈنگ بائی لاز اور ریگولیشنز کے نفاذ کو بے حد سراہا ہے۔ نتیجہ کے طور پر ، بڑی تعداد میں عمارت کے منصوبے جمع کرائے جارہے ہیں۔ عمارت کے تقریبا 1100 منصوبے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ II ، سی ڈی اے کو منظوری کے لئے پیش کیے گئے تھے اور 965 عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید برآں ، رہائشی مکانات / علاقے کو تجارتی استعمال سے روکنے کے لئے ، لوگ / رہائشی ان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نان کنفرم نگ استمال/ خلاف ورزی کے لئے سی ڈی اے کو نشاندہی بھی کر وا رہے ہیں۔
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ۔ II نے خلاف ورزی کرنے والوں / نان کنفرم نگ استمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، جبکہ لوگوں / رہائشیوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر ان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خلاف ورزی کرنے والوں / نان کنفرم نگ استمال کرنے والے مالکان کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ ان نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بائی لاز اور ریگولیشنز کے نفاذ کے لئے ، نوٹس کی مدت کی میعاد ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔