اسلام آباد مارچ 29 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ پولیس کو ثمرین نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے تقریبا دو سال سے میرے تین بھائی مجھے ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں آج سے دو سال قبل میں اپنی گھر کی بیٹھک میں سو رہی تھی کے آدھی رات کے وقت میرا بھائی اسحاق کمرے میں آیا اور مجھے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا. اور کہا کہ اگر کسی کو بھی اس بات کا علم ہوا تو جان سے مار دوں گا.اس واقعہ کے دو ہفتے کے بعد میں چھت پر سو رہی تھی کے میرا ایک اور بھائی جمیل آگیا اس نے بھی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور دھمکیاں دیں کہ کسی کو بھی علم ہوا تو جان سے مار دوں گا
اس کے بعد بھائی اسماعیل دھوکہ دہی سے مجھے ایک مدرسہ لے گیا اور کہا کہ تمہیں مدرسے میں داخل کروا تا ہوں جہاں میں اس کے ساتھ چلی گئی بھائی اسماعیل نے مجھے مدرسے میں ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
تینوں بھائی مجھے دو سال سے کا نشانہ بناتے آرہے ہیں میں تنگ آ گئی ڈر اور خوف کی وجہ سے کسی کو اگاں نہ کرسکی. میرے والد صاحب کے ایک دوست جن سے رابطہ کیا انہوں نے وجہ پوچھی تو میں نے ان کو سب بات بتائیں تو انہوں نے فورا سے پہلے متعلقہ تھانہ گولڑہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دلوائیں
پولیس نے درخواست کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان بھائیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 133 زیر دفعات 376 درج کر کے تفتیش شروع کردی

