ساہیوال جے آئی ٹی کے سربراہ رہنے والے ایڈیشنل آئی جی اعجاز حسین شاہ کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

 
0
1773

لاہور مارچ 28 (ٹی این ایس):  ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین شاہ کا تعلق14 ویں کامن سے ہے،  سید اعجاز حسین شاہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،  وہ گزشتہ دو سال سے پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،   انھوں نے اپنی سروس کاآغاز بطور اے ایس پی 1986 میں کیا تھا، وہ کے پی کے اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں لاہور ، ساہیوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے سے قبل ایڈیشنل آئی جی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، جوائنٹ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی کے علاوہ موٹروے پولیس میں بھی تعینات رہے ہیں۔ 2010 میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے سی ٹی ڈی پنجاب ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباداورنیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں ہیں۔ 2017 میں انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی حاصل کی جس کے بعد وہ ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن تعینات ہوئے،  اکتوبر 2018 میں سید اعجاز حسین شاہ کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔