ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں واپسی

 
0
169

اسلام آباد 05 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ رہا ہے کیونکہ سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ندیم افضل چن بلاول بھٹو کے لاہور پہنچنے پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر جائیں گے ان کے علاوہ نذر گوندل بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔