چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ، ڈائریکٹر ساؤتھ شفیع مروت کا بڑا فیصلہ

 
0
111

اسلام آباد 05 مارچ 2022 (ٹی این ایس): چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ شفیع مروت نے عوام کی سہولت کیلئے جدید نظام متعارف کروادیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سائوتھ میں عوام اور پاکستان نے سرمایہ کاری کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرموبائل نمبر لانچ کیا ہے جس پر عوام اور سرمایہ کاروں کو بلڈنگز کی قانونی حیثیت کے بارے میں لمحوں میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں،بلڈنگ کنٹرول سائوتھ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ملک میں سرمایہ کار ی میں اضافہ ہوگا بلکہ غیرقانونی عمارتوں میں سرمایہ کاری سے لوگوں کو بچایا جا سکے گا ،سی ڈی اے کے اس اقدام کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی عوام کی طرف سے سراہا جارہا ہے ۔ترجمان کے مطابق سی ڈی اے ہمیشہ عوام کی امنگوں اور خواہشات پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ،کسی بھی عمارت کی جانچ پڑتال کیلئے اس نمبر+92/3334441807پرمیسج کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔