اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کالعدم قرار

 
0
200

اسلام آباد 16 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلام آبادہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کوکالعدم قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نئے آرڈیننس کے تحت نہیں ہوسکتے۔

سابق یو سی چئیرمین سردار مہتاب نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چیلنج کیا تھا جس میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں چئیرمین کا کردار محدود کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔سابق یو سی چئیرمین کی جانب سے درخواست میں آرڈیننس کے باقاعدہ قانون نہ بن پانے پر منتخب نمائندوں کے مستقبل پر بھی سوال اٹھایا گیا تھا۔