راجہ جہانگیر انور نے تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا” ثمن راۓ

 
0
148

اسلام آباد 16 مارچ 2022 (ٹی این ایس): محنتی اور دیانتدار افسر کسی بھی محکمے کی پہچان ہوتے ہیں۔

ایسی ہی مثال سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی ہے جو محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہمیشہ قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہی کی بدولت محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب متواتر کامیابی کی منازل طے کررہا ہے۔ ان کی مسلسل محنت اور لگن کے پیش نظر آج انہیں گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔

ڈی جی پی آر ثمن رائے اور دیگر افسران نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کی خوشی میں ڈی جی پی آر آفس میں کیک کاٹا گیا۔