وزیراعظم پورٹل سیل بھی دھیرے دھیرے انصاف کے تقاضوں سے نظریں چرانے لگا

 
0
414

اسلام آباد 26 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم پورٹل سیل بھی دھیرے دھیرے انصاف کے تقاضوں سے نظریں چرانے لگا،راولپنڈی کے متاثرین ایک سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی تھانہ میں مقدمہ درج نہ کروا سکےاغواکار شدید نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے شہری عبداللہ کی دہائی،معلومات کے مطابق عبداللہ نامی ایک شہری کو ایک سال قبل عمران اسحاق نامی شخص نے چند افراد کی مدد سے اغوا کیا اورایک پوش سیکٹر لے جاکر دودن اور دو راتیں حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے اغواکاروں نے خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کیا تاہم بعدازاں ایک جعلی ایگریمنٹ بنا کر تین کروڑ روپے کے چیکس لیکر جان چھوڑ دی گئی،اغوا کارو ں نے دھوکہ اور فراڈ سے چیک لیکر پشاور میں مقدمہ درج کروایا اور ایک سال سے زائد کے عرصہ تک متاثر ہ شہری پشاور میں ایک مقدمہ کا سامنا کر کے عدالتوں سے بری ہو گیا،اور ان عدالت کے فیصلہ کے بعد مذکورہ شہری عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل پر درخواست دی کہ انہیں انصاف مہیا کیا جائے اور اغوا کاروںکے خلاف مقدمہ درج کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ روات تھانہ نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا اور سٹیزن پورٹل تحقیقات پر بھی غلط بیانی کر کے ٹال مٹول سے کام لیا ،اور بالااخر وزیر اعظم شکایت سیل بھی غلط رپورٹ کے سامنے رام ہو گیا،اب جبکہ عبداللہ نامی شہری نے ایک بار پھر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے جب تک پورے نہ ہونگے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اسلا م آباد اپنے خاندان کے ہمراہ ایک مظاہرہ بھی کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ اغوا سے لیکر ایک سال سے زائد عرصہ تک ذہنی آذیت سے دوچار رہا ،مالی نقصان کے ساتھ جانی خطرات بھی لاحق تھے تاہم حق پانے کے لیے راولپنڈی سے پشاور تک رسک لینے والے سفر کرتا رہا اور لیکن آج بھی حقیقی انصاف کیلئے دربدر ہے متاثرہ شہری نے وزیراعلی پنجاب آئی جی اور سی پی او راولپنڈی سے گزارش کی ہے کہ اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر انہیں انصاف دلایا جائے