آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل کے احکامات پر وفاقی پولیس کا اہم اقدام

 
0
1631

اسلام آباد 26 اگست 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل کے احکامات پر وفاقی پولیس کا اہم اقدام۔ زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز روزانہ ایک گھنٹہ 4 سے 5 بجے تک تھانہ میں شہریوں کی شکایات سنیں گے۔
ایس ایچ اوز روزانہ 3 سے 5بجے تک تھانہ میں موجود ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز افسران کی لسٹ اور ٹائم روسٹر بھی شہریوں کے ساتھ شئیر کیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز اس عمل کو سپروائز کریں گے، اس اقدام کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنا ہے، شہری مقررہ اوقات میں تھانوں کا وزٹ کرسکتے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز شہریوں کی شکایات کو متعلقہ ایس پیز سن کر فوری ازالہ کریں گے، وفاقی پولیس شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔