اسلام آباد پولیس کے قائم کردہ سہلولت مراکز شہریوں کی خدمت میں پیش پیش

 
0
340

اسلام آباد 26 اگست 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کے قائم کردہ سہلولت مراکز شہریوں کی خدمت میں پیش پیش، پولیس کے سہولت مراکز سے اب تک ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد شہریوں نے استفادہ حاصل کیا، ضلع بھر میں موبائل فیسلیٹیشن وین سمیت سات پولیس سروس سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ ایف سکس،جی فورٹین،بنی گالا،سواں گارڈن،کھنہ،اور ایچ الیون میں سہولت مراکز عوامی خدمات پیش کررہے ہیں پولیس سہولت مراکز میں شہریوں نے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ 27839، جنرل پولیس ویریفیکشن، 21088 کاغذات گمشدگی رپورٹ ،75 ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی 41875 وہیکل ویریفیکیشن، 31827 کرایہ داروں کی رجسٹریشن کرائی گئی،
2072 غیر ملکیوں و اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن،56 والنٹئیر رجسٹریشن کی گئیں 75،جبکہ 343 گھریلو ملازمین کی بھی رجسٹریشن کرائی گئی، شہریوں کی سہولت کے لئے شہر بھی میں مزید سہولت مراکز بھی قائم کیے جارہے ہیں، آئی جی اسلام آباد سہولت مراکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی رہائش کے نزدیک زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد