اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 
0
215

اسلام آباد 26 اگست 2021 (ٹی این ایس): اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔
مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ لا ہور، این ایل سی ٹرمینل واگا باڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 340 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزم بنام محمد اسلم جو کہ لاہور کا رہائشی ہے کو حراست میں لے لیا۔ دوسری کروائی لاہور میں فردوس مارکیٹ کے قریب لیپرڈ کورئیر کے آفس سے مشتبہ پارسل سے تقریبا 474 گرام آئس بر آمد۔ برآمد ہونے والی اٸس کو بچے کے کھلونے میں چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد اعجاز جو کہ جنگ کا رہائشی ہے کی جانب سے بحرین میں وہاب دین کے نام سے بک کیا گیا تھا۔ جبکہ تیسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 22 کلو گرام ہیروٸن برآمد۔ پارسل تنویر ارشد جو کہ لاہور کا رہائشی ہے کی جانب سے برطانیہ میں Allys Garment/ Awais Fancy Embroidery کے نام سے بک کیا گیا تھا۔ منشیات کو لیڈیز سوٹ میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ چوتھی کاروائی شامکے بھٹیاں کے قریب ہوئی۔ جہاں دوران تلاشی دو گاڑیوں میں سے تقریبا 238 کلو گرام چرس برآمد۔ دو ملزمان بنام سید عاصم شاہ جو کہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور محمد نعیم جو کہ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔