سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عمران خان کی کفائت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا

 
0
396

اسلام آباد 27 اگست 2021 (ٹی این ایس): سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عمران خان کی کفائت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا، سینئر وزیر آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ۔ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس بلا معاوضہ ریاست کے لیئے اپنی خدمات دیں گے،
تنویر الیاس نے عمران خان کے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت پر عملدرآمد اپنی ذات سے شروع کیا ہے، آذاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں کسی سینئر وزیر نے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے آزاد کشمیر میں قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کر رکھی ہے، پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر میں عمران خان کی کفائت شعاری پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرے گی، سردار تنویر الیاس نے پنجاب حکومت کو بھی اپنی خدمات بلامعاوضہ فراہم کی تھی،
پنجاب حکومت میں بطور معاون خصوصی قومی خزانے سے تنخواہ لی نہ ہی پٹرول کی مد میں پیسے وصول کیے۔